ڈپٹی کمشنر واصل خٹک کی زیر صدارت ضلع کرم میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

کرم:ڈپٹی کمشنر کرم واصل خٹک کے زیر صدارت ضلع کرم میں بلدیاتی الیکشن-2022 کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔جس ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سمیت ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی کرم ،ڈی آر او، اے آر اوز، ڈی پی او کرم ،جملہ اسسٹنٹ کمشنرز ایجوکیش، ہیلتھ اورآرمی آفسران نے شرکت کی۔اجلاس میں الیکشن کیلئے سیکیورٹی انتظامات، پولنگ سٹیشن میں کیمرے نصب کرنا، بجلی کی سپلائی،ٹرانسپورٹیشن انتظامات, کمیونیکیشن پلان اور لاء اینڈ آرڈر وغیرہ جیسے امور پر تفصیلی بحث کی گئی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کرم واصل خٹک سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی کرم محمد نعیم خان طورو،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر خوشحال زادہ،ڈپٹی کمانڈرپاک آرمی صالحین،لیفٹننٹ کرنل حماد، جملہ اسسٹنٹ کمشنرز، ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر/ ریٹرننگ آفیسر عبدالروف خان،لیفٹننٹ کرنل 72بلوچ حماد، سینئر اسسٹنٹ ساجد علی اور ایجوکیشن و ہیلتھ آفسران نے شرکت کی۔