مہمند: پاکستان سپورٹس فیسٹیول، کرکٹ کا فائنل میچ ناؤ کلے کلب نے جیت لیا

مہمند:ضلع مہمند میں پاکستان سپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ تحصیل پڑانگ غار میں احتتام پذیر ہوا ۔ جسکے مہمان خصوصی میجر توصیف ، صوبیدار رحیم شاہ ، سپورٹس منیجر ضلع مہمند سعید اختر کے علاوہ ،تحصیل سپورٹس فوکل پرسن اسماعیل خان اور علاقے کے عمائدین نے شرکت کی،کرکٹ فائنل میں ناؤ کلے نے کیرڑہ کلے کو شکست دی جبکہ والی بال میں نوے کلے نے ڈپو کلے کو شکست دی۔ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر مہمان خصوصی نے تماشائیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہمند میں کھیلوں کی سرگرمیاں خوش آئندہ اقدام ہیں یہاں کے کھلاڑیوں میں بےپناہ ٹیلنٹ موجود ہے جنہوں نے ہمیشہ کھیل کے میدان میں ملک اور قوم کا نام روشن کیا ہے جوکہ فخر کا مقام ہے۔