قبا ئلی ضلع خیبر میں شجر کاری مہم کامیابی سے جاری ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور ولی خان

خیبر:ضلعی انتظامیہ خیبر اور محکمہ جنگلات خیبر کے تعاون سے ضلع خیبر میں موسم بہار شجرکاری مہم جاری،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر نور ولی خان نے اکاخیل میں پودا لگاکر مہم کا آغاز کرلیا ہے۔شجرکاری مہم کی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر نور ولی خان کنزرویٹر محکمہ جنگلات برائے ضم اضلاع فضل الہی، ڈپٹی چیف کنزرویٹر حضرت میر، ڈویژنل فارسٹ افیسر شکیل خان، سب ڈویژنل فارسٹ افیسر رحیم خان، تحصیلدار باڑہ ریاض الحق،بلاک افیسر اعجاز احمد اور گورنمنٹ ہائی سکول سمہ گڑھی اکاخیل کے اساتذہ کرام، طلباء اور علاقائی مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔موسم بہار شجرکاری مہم کا آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا۔جس کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور ولی خان نے کنزرویٹر برائے ضم اضلاع اور دیگر افسران کے ہمراہ پودیں لگا کر مہم کا اغاز کرلیا ہے۔پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت باڑہ کے علاقے اکاخیل انزر تالاب کے مقام پر دو لاکھ ساٹھ ہزار پودیں لگائیں جائینگے جس کے لئے سول سوسائٹی علاقائی مشران اور مختلف سکولوں کے طلباء حصہ لے رہے ہیں۔اس موقع پر طلباء اور مشران سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر نور ولی خان کا کہنا تھا کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایت پر شجرکاری مہم ضلع بھر میں جاری ہے کیونکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے کہ درخت لگانا انسانی صحت کی بقاء کے لیے ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں محکمہ جنگلات کے دفاتر سے مفت پودیں حاصل کرکے اپنے گھروں حجروں اور کھیتوں میں لگوائیں تاکہ ہم ضلع خیبر کو سرسبز اور شاداب بناسکیں