قبا ئلی ضلع باجوڑ میں 5 غیر قانونی کرش پلانٹس سیل

باجوڑ:ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ون شیر رحمان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ٹو شہباز خان نے خار سب ڈویژن میں غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5 غیر قانونی کرش پلانٹس کو موقع پر سیل کرتے ہوئے کرش پلانٹس کے مالکان کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کردی۔اسسٹنٹ کمشنرز نے تمام کرش پلانٹس مالکان کو اپنے کرش پلانٹس قانون کے دائرے میں لانے کی ہدایت کی۔ قبل ازیں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ون شیر رحمان نے بی ایچ یو جار، بی ایچ یو ملاکلے،سی ایچ سی گردئی اور بی ایچ یو قذافی کا اچانک دورہ کیا اور مختلف سہولیات کا بذات خود جائزہ لیا۔ایڈیشنل اے سی نے سٹاف حاضری رجسٹر، میڈیسن سٹاک اور ضروری اشیاء کا معائنہ کیا انھوں نے درجہ بالا صحت مراکز کے زیر انتظام بھیجے گئے پولیو ٹیموں کا بھی معائنہ کیا