ٹانک: قبائلی اضلاع میں اربوں روپے کے منصوبوں پر کام جارہی ہے، فیصل امین گنڈاپور

ٹانک:صوبائی وزیر بلدیات فیصل امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ضم شدہ قبائلی اضلاع کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ضم شدہ اضلاع میں اربوں روپے کے منصوبوں پر کام جارہی ہے قبائلی عوام کی آباد کاری اور انہیں ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانا وزیر اعظم کا وژن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس ٹانک میں سب ڈویژن جنڈولہ اے آئی پی پروگرام پر منعقدہ سیشن کے موقع پر سب ڈویژن جنڈولہ کے مشران سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کمانڈنگ آفیسر 25 سندھ،ڈپٹی کمشنر ارشد قیوم برکی، ڈی پی او وقار علی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے قبائلی مشران نے ٹانک آمد پر صوبائی وزیر کو قبائلی روایات کے مطابق لنگی پہنائی اور انہیں خوش آمدید کہا مشران نے صوبائی وزیر بلدیات کو سب ڈویژن جنڈولہ میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا بعد میں صوبائی وزیر بلدیات فیصل امین گنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں قبائلی اضلاع بلخصوص سب ڈویژنز کی تعمیر وترقی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہیں وزیر اعلی محمود خان جنوبی اضلاع کے لئے ہر میٹنگ میں آواز بلند کرتے اور انکی نمائندگی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سب ڈویژن جنڈولہ میں بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ سمیت دیگر منصوبوں پر کام جارہی ہے جس سے تحصیل جنڈولہ عوام کی تقدیر بدل جائے گی انہوں نے کہاکہ ٹانک زام ڈیم کی تعمیر پر صوبائی حکومت کام کررہی ہے جلد ٹانک کی قسمت کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کرکے اس علاقے میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کریگی انہوں نے مزید کہا سب ڈویژن جنڈولہ میں ہسپتالوں اور رابطہ سڑکوں کی بہتری پر مزکورہ منصوبے میں خصوصی توجہ دی جائے گی صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چار ارب روپے کی لاگت سے سب ڈویژن جنڈولہ کے علاقہ پنگ میں سمال ڈیم کی تعمیر کے ٹینڈرز ہوگئے جس پر اگلے چند روز میں کام شروع کردیا جائے گا۔