قبا ئلی ضلع اورکزئی میں ہائیر ایجوکیشن کیلئے 3 ڈگری کالج پر کام جاری ہیں ، کامران بنگش

اورکزئی:صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن کامران بنگش نے قبائلی ضلع اورکزئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرتے ہوئے عوامی مشاورتی پروگرام میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر اورکزئی نے اور قبائلی مشران و عمائدین نے معزز مہمانان کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے اورکزئی سید غازی غزن جمال، ڈی پی او اورکزئی، ضلعی محکموں کے سربراہان اور عام عوام کی کثیرتعداد موجود تھی۔عوامی مشاورتی پروگرام برائے ایکسلیریٹیڈ امپلیمنٹیشن پروگرام فیز ٹو کے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن کامران بنگش کا کہنا تھا کہ بہت کم وسائل کے باوجود ہم نے قبائل کی ترقی کیلئے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان کی خصوصی ہدایات پر اقدامات کئے اے آئی پی کے فیز ون 3 سالہ پروگرام مکمل ہو چکا ہے اب فیز ٹو کیلئے ہم قبائل کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں اورکزئی میں ہائیر ایجوکیشن کیلئے 3 ڈگری کالج پر کام جاری ہیں جن کو جلد مکمل کرکے بحال کیا جائیگا اور اس کے ساتھ فی میل یونیورسٹی کیمپس اور ایک ڈگری کالج سمیت ہیڈ کوارٹر منتقلی پر اورکزئی ہیڈ کوارٹر کی جگہ میڈیکل کالج بنائیں گے کامران بنگش نے مزید کہا کہ ہمارا آنے کا مقصد آپ لوگوں کے مسائل سنے کے بعد وزیر اعلی محمود خان کے سامنے پیش کریں اور ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اورکزئی نے اے آئی پی پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دے دی اور قبائل سے رائے لے لی اور مشاورت کی گئی۔ مشاورتی پروگرام کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اورکزئی اور قبائلی مشران نے کامران بنگش کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو اورکزئی قبائل کو درپیش مسائل بیان کئے اورکزئی آنے والے اے ڈی پی کیلئے تجاویز پیش کر دی اور کہا کہ اورکزئی میں کیڈٹ کالج بنانے کے ساتھ ساتھ جنگلات پر نوکریاں دی جائے تباہ شدہ گھروں کے سروے چیکس ریلیز کئے جائے بجلی اور صاف پانی کے منصوبے منظور کئے جائیں۔