اے آئی پی کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں ضلع شمالی وزیر ستان میں مشاورتی اجلاس

شمالی وزیرستان: معاشی ترقی پروگرام (اے آئی پی فیز 2) کے سلسلے میں رزمک سب ڈویژن میں صوبائی حکومت کے احکامات کے تحت مشاورتی اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں ضلع کے اندر نئے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ رزمک جرگہ ہال میں منعقد اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) دولت خان اسیر، اسسٹنٹ کمشنر رزمک عثمان جیلانی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رزمک شاہد اقبال، تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان, صحافی برادری, علاقائی مشران, نوجوانان, اور فلاحی تنظیموں کے نمائندہ گان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے جرگہ ممبران کو گزشتہ تین سالوں میں آئی پی پی پروگرام کے تحت شمالی وزیرستان میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس خصوصی مشاورتی اجلاس میں آنے والے تین سالوں کے دوران شمالی وزیرستان میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے تفصیل پیش کیا۔ اس موقع پر قباعلی مشران,ملکان، یوتھ نمائندہ گان اور تاجر برادری کے نمائندہ گان نے رزمک سب ڈویژن کے بنیادی مسائل جس میں رزمک ہستپال اپ گریڈیشن, روڈز کے قیام, صحت مراکز, سکولز, پانی کے سکیموں اور سیاحت کے فروغ کے لیے اسکیموں کی سفارش کی۔ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے تجاویز کو ایک رپورٹ کی شکل میں صوبائی حکومت کو ارسال کیا جائے گا۔ تاکہ اے آئی پی فیز-2 میں شامل ہوکر علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں ایک اہم باب ثابت ہوجائے ۔ مشاورتی پروگرام کے اختتام پر شرکاء نے اے آئی پی فیز 2 کے لیے جمہوری طرز پر ترقیاتی کاموں کے لیے رائے لینے پر صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔