باجوڑ:اسسٹنٹ کمشنر زاہدکمال کی زیر قیادت ناواگئی میں کھلی کچہری کا انعقاد

باجوڑ: اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی زاہدکمال کی زیر قیادت باجوڑناواگئی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا۔ جسمیں تحصیلدار نعیم خان، تحصیلدار لوئی ماموند شاہ احمد، اے ڈی منرل ادریس خان لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران، قبائلی عمائدین بشمول کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اور اپنے علاقائی مسائیل تفصیل سے بیان کیئے۔اسسٹنٹ کمشنر زاہد کمال نے اپنے خطاب میں لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران کو مخاطب کرتے ھوئے کہاکہ اپ اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر تحصیل ناواگئی، چمرکنڈ ککی بہتری کیلئے اپنی خدمات پیش کرکے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ شئیر کریں۔تا کہ حقیقی بنیادوں پر ان لوگوں کے مسائیل کا ادراک ھو سکیں۔کھلی کچہری میں شریک علاقائی عمائدین نے ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کو سراھتے ھوئے ان کا شکریہ ادا کیا