قبائلی اضلاع میں تمام تر سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،شاہ محمد خان وزیر

مہمند: خیبرپختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع میں تمام تر سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ضم اضلاع میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، روز گار کے مواقع اور ضروریات زندگی کی تمام سہولت مہیا کرنے کیلیے ہر ممکن اقدام اور وسائل بروئے کار لارہے ہیں ماضی میں قبا ئلی عوام کو نظرانداز کیا گیا جس کی وجہ سے قبائلی علاقے ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ گئے وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق قبائلی اضلاع کی محرومیوں کو دورکرکے انھیں ترقی کی راہ پرگامزن کرنا ہے وزیراعلی محمودخان قبائلی اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور بروقت تکمیل میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں قبائلی عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو ایفا کرینگے ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیراعلی محمود خان کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں یکہ غونڈ ڈگری کالج ہال ضلع مہمند میں قبائلی مشران کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی سی،ڈی پی او، اے سی اور تحصیل چیئرمین کے علاوہ مشران، سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سید غلام حبیب اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس میر خواص خان وزیر نے ضلع مہمند میں اے آئی پی پروگرام کے تحت تین سال میں جاری اور مکمل شدہ منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور آنے والے دوسرے فیز میں شامل منصوبوں کے بارے میں شرکاء اور مہمانوں کو آگاہ کیا صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی محمود خان کی خصوصی ہدایات پر تمام صوبائی وزراء ضم شدہ اضلاع کے دورے کرینگے اور مقامی لوگوں کی مشاورت سے علاقے کے مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کیلئے اقدامات اٹھائینگے انہوں نے کہا کہ اے آئی پی پروگرام کا دوسرا فیز شروع ہونے والا ہے اور تمام ترقیاتی منصوبے مقامی لوگوں کی مشاورت سے شروع کیے جائینگے اور ہمارا آج کا یہ دورہ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ضم اضلاع کی پائیدار ترقی کیلیے کوشاں ہے اور وہاں پر عوامی فلاحی وبہبود کے منصوبوں کی بروقت ترجیحی بنیادوں پر تکمیل کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے قبائلیوں کی پسماندگی کو دور کرکے انہیں زندگی کی تمام تر سہولیات سے آراستہ کرنا ہے مشاورتی اجلاس میں علاقہ عمائدین نے علاقے کی بہتری اور پائیدار ترقی کیلیے اپنی اپنی تجاویز پیش کئے اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر کو ضلع مہمند میں مسائل سے آگاہ کیا جس پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ علاقے کو دربیش مسائل وزیر اعلی محمود خان کے نوٹس میں لایا جائیگا اور اسکا حل نکالا جائیگا،اجلاس سے ڈپٹی کمشنر سید غلام حبیب،ڈی پی او صلاح الدین کنڈی،اے سی لوئر مہمند قیصر خان اورتحصیل چیئرمین ملک نوید احمد نے بھی خطاب کیا