قبا ئلی ضلع کرم میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ناکہ بندیوں کاسلسلہ جاری

کرم : ڈی پی او کرم ارباب شفیع اللہ کی جاری کردہ خصوصی ہدایت پر امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ضلع بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں لگائی گئیں ہر قسم گاڑیوں اور پیدل جانے والوں کی تلاشیاں لی جا رہی ہیں اسی سلسلے میں آج بھی ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کی نگرانی میں بمقام لوئر کرم درانی بائی پاس ، ساتین بائی پاس، چھپری،ڈاڈ کمر بگن، چار خیل پر دوران ناکہ بندی سینکڑوں گاڑیوں کو بعرض تلاشی چیک کیا گیا جبکہ سنٹرل کرم سلطانی میں ایس ایچ او محمد ریاض کی نگرانی میں ناکہ بندی کی گئی تھی۔