لوئر کرم میں تر قیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، محمد نعیم خان

کرم:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کرم محمد نعیم خان کا امروز لوئر کرم میں جاری ترقیاتی سکیموں سپورٹس کمپلیکس صدہ، ڈگری کالج صدہ سٹاف ہاسٹل، سولرایزیشن واٹر سپلائی سکیم صدہ کالج، اور صدہ ٹو مرغان روڈ کا تفصیلی معائنہ کیا،اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کرم میں جاری ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور لوئر کرم میں تر قیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ جس افسر نے غیر معیاری میٹریل استعمال کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ایسے افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی