کسی دشمن کو وزیر ستان کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، قبا ئلی مشران

وزیر ستان:عیدک گاؤں میں دہشت گردی، بھتہ خوری اور امن خراب کرنے کیلئے عیدک کے مشران اور عوام نے با تعداد 500/600 قاری سمیع الدین کی سربراہی میں متفقہ طور پر ایک لائحۂ عمل طے ہوا، مولانا حصام الدین نے کہا کہ آج سے ہمارے گاؤں کسی قسم کی دہشت گردی کرنے والے افراد کا داخل نہیں ہونے دیں گے مثلاً نقاب پوش، کالے شیشے کی گاڑی اور رات 9 بجے کے بعد کوئی غیر متعلقہ شخص داخل نہیں ہو گا اگر کسی نے یہ جرت کی تو ذمہ داری عیدک قوم نہیں ہوگا بلکہ خود ذمہ دار ہوگا، اور یہ بھی کہا کہ اگر اس سلسلے میں گاؤں والوں کو کوئی نقصان پہنچا تو قوم عیدک کی طرف سے 15 لاکھ روپے دے گی، باقاعدہ طور پر 40 جوان تیار کیا جو سارے گاؤں کی ہر طرف دفاع کرے گی اور ہر قسم دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں گے،انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ دہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے وزیر ستان کا امن خراب کررہے ہیں لیکن کسی دشمن کو وزیر ستان کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔