شمالی وزیر ستان: میرعلی میں غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف آپریشن کا باقاعدہ آغاز

شمالی وزیر ستان:ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر میرعلی زید صافی نے میرعلی میں موجود غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے اور غیر قانونی کر ش پلا نٹس مالکان کو آخری وارننگ جاری کر دی ہے کہ صوبائی حکو مت کے احکامات کے مطابق اپنے پلانٹ کی رجسڑ یشن کروائیں اور ماحول کو صاف رکھنے کے لیے اینوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے بتائے ہوئے SOP’sپر عمل کریں۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ اپنے اردگرد کے فضائی ماحول کا خاص خیال رکھیں اور وزیرستان کی خوبصورتی کو بڑھانے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔