شمالی وزیر ستان:پبلک سکول میر علی میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

شمالی وزیر ستان: پبلک سکول علی خیل خیسور میر علی میں سالانہ امتحانات کے نتائج اور تقسیم انعامات کے سلسلے میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے مہمان خصوصی نے تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت اور طلبہ و طالبات کی اسلامی تعلیمات کے مطابق کردار سازی کے حوالےسے جامع اور مانع گفتگو کی۔ تقریب کے دوران سکول کے طلبہ و طالبات نے ویلکم ٹیبلو.پیش کیا جس کو سامعین و ناظرین نے سراہتے ہوے داد دی اور طالبعلموں نے مختلف موضوعات پر تقریر کی۔تقریب میں والدین عمائدین علاقہ نوجوان کے علاوہ دیگر سکولز کے بچوں نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کے آخر میں پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلموں اور بہترین کارکردگی دکھانے والے اساتذہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔