خیبر: اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل اکبر افتخار احمد کا بنیادی صحت مرکز طورخم کا دورہ

خیبر:ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (لنڈیکوتل) اکبر افتخار احمد کا بنیادی صحت مرکز طورخم کا دورہ،اسسٹنٹ کمشنر اکبر افتخار احمد نے صحت مرکز میں تعینات عملے کا حاضری ریکارڈ، ادویات کی فراہمی اور دیگر بنیادی ضروریات کا جائزہ لیا۔ علاج کے غرض سے انے والے مریضوں سے بھی ملے اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔محکمہ صحت حکام کو ہدایات جاری کی گئی کہ ہسپتال میں علاج کے غرض سے انیوالے شہریوں کو بہترین طبی خدمات فراہم کریں تاکہ حکومتی سہولیات سے مستفید ہوسکیں۔