قبا ئلی ضلع خیبر میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، بلاول آفریدی

پشاور(عبداللہ شاہ بغدادی)ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر الحاج بلاول آفریدی کےایکسلی ریٹڈ ایمپلی منٹیشن پروگرام میں منظور کردہ ایری گیشن چینل پر غنڈی موسم کھٹیا خیل خوڑ جمرود اور نالہ ملک دین خیل باڑہ میں کام جاری ہے.بلاول آفریدی نے اپنی ایک بیان میں کہا ہے کہ ان منصوبوں کیلئےجامع حکمت عملی تشکیل دی ہے تاکہ لوگوں کیے معیار زندگی میں بہتری آئے، اور محروم شدہ علاقوں کی پسماندگی کا ازالہ کرکے اسے ملک کے دیگر حصوں کے برابر لایا جاسکے۔ اب ہماری توجہ اس امر پر ہے کہ ہم ترقی کے عمل کی رفتار میں تیزی کو برقرار رکھیں تاکہ اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی تکمیل ممکن ہو۔ اپنے حلقے کی بنیادی خدمات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں میں عوامی ضرورتوں اور ترجیحات کو پیش نظر رکھنا اور ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے دوران مختلف اداروں کے کردار کو تکنیکی بنیادوں پر مؤثر بنانا اولین ترجیح ہے۔ پروگرام کے تحت وضع کیے گئے طریقہ کار میں اس کے تحت انجام دیے جانے والے منصوبوں کے اعلٰی معیار اور تیز رفتار عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا ہے،تاکہ ان منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جاسکے