موجودہ حکومت ضلع کرم کی ترقی کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے،انورزیب خان

کرم:خیبرپختونخوا کے وزیر برائے زکوة وعشر ،سماجی بہبود ،خصوصی تعلیم اور ترقی خواتین انور زیب خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ضلع کرم بشمول نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے تا کہ قبائلی علاقوں کی پسماندگی کو دور کیا جا سکے اور انہیں زندگی کی تمام تر سہولیات فراہم کی جا سکیں انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کو درپیش تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے ترقی یافتہ اضلاع کے صف میں لا کرکھڑاکریں گے وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ ضم قبائلی اضلاع کی پسماندگی کو دور کیا جاسکے جبکہ وزیراعلی محمودخان بھی ضم اضلاع کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز ر کھے ہوئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلی محمودخان کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ضلع اپر کرم میں قبائلی مشران کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر واصل خان خٹک، ممبر صوبائی اسمبلی میاں اقبال، علاقہ عمائدین، ضلعی انتظامیہ اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران، نوجوانوں اورہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع اجلاس کے شرکاء کو ضلع میں ترقیاتی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے اس مشاورتی اجلاس کا مقصد ضلع کرم کے مشران سے اے آئی پی منصوبوں کے دوسرے مرحلے میں ترقیاتی کاموں میں تجاویز لینا ہے ان تجاویز کی روشنی میں حل نکالنا ہے اور انکو عملی جامہ پہنانا ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں قبائلی اضلاع کو نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے قبائلی اضلاع ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ گئے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا قبائلی اضلاع میں تعلیم، صحت۔روزگار، انفرسٹرکچر اور دوسرے ترقیاتی منصوبے ترجیحی اور یکساں بنیادوں پر بروقت پایہ تکمیل تک پہنچائے جا ئیںگے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے خیبر پختونخوا میں صحت کارڈپروگرام شروع کیا جو کہ بہت کامیابی سے جاری ہے جس سے بہت لوگ سے مستفید ہورہے ہیں جبکہ اب پنجاب حکومت نے بھی وہاں کے عوام کے لئے صحت کارڈ کی سہولت شروع کر دی ہے انہوں نے مذید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق معاشرے کے پسماندہ اور مستحق لوگوں کو سپورٹ کرنے کے لئے بہت جلد راشن کارڈ بھی متعارف کیا جائیگا احساس کفالت پروگرام سے صوبے میں ہزاروں خاندان مستفید ہورہے ہیں جن خاندانوں کو احساس پروگرام کا کارڈ نہیں ملا ہے ان کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے زکوة فنڈ کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ مستحق لوگوں کے حق میں خردبر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی نزکوة کمیٹیوں میں ایسے لوگوں کو شامل کریں جومستحقین تک ان کا حق پہنچاسکیں مشاورتی اجلاس میں قبائلی عمائدین نے صوبائی وزیر کو علاقے میں موجودہ مسائل سے آگاہ کیا اور ترقیاتی کاموں کیلیے تجاویز بھی دیں صوبائی وزیر انوزیب خان نے علاقہ کے مشران کو یقین دلاتے ہو ئے کہا کہ تمام مسائل کو وزیراعلی کے نوٹس میںلا کر ان مسائل کا ٹھوس حل نکا لیں گے۔