خیبر: ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی مختلف مقامات پر انسداد کورونا ویکسینیشن مہم جاری

خیبر:صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی مختلف مقامات پر انسداد کرونا ویکسینیشن مہم جاری،ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر (لنڈیکوتل) اکبر افتخار احمد کی ہدایت پر تحصیلدار (طورخم) غنچہ گل کی نگرانی میں طورخم بارڈر پر محکمہ صحت کی ٹیمیں انسداد کرونا ویکسین لگارہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کرونا وباء سے نمٹنے کے لئے انسداد کرونا ویکسین خود بھی لگائیں اور اپنے خاندان والوں کو بھی ویکسین لگوائیں تاکہ کرونا وائرس سے بچا جاسکیں۔