پاک فوج قبا ئلی ضلع شمالی وزیر ستان میں تعلیم کی ترقی و فروغ کیلئے کوشاں

شمالی وزیر ستان: پاک فوج نے صوبہ خیبر پختو نخوا اور خاص کر قبائلی اضلاع میں لاتعداد سکولز اور کالجز قائم کر رکھے ہیں جن میں لاکھوں بچےتعلیم حاصل کر رہے ہیں پاک فوج کی خیبر پختونخوا بالخصوص قبائلی اضلاع میں تعلیم کے فر و غ کے لئے کوششوں کے ثمرات اگلے چند سالوں میں نظر آئیں گے۔ ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب اللہ کے فضل سے قبائلی اضلاع ملک کے ترقی یافتہ علاقوں میں شامل ہوں گے۔پاک فوج 191 ونگ کے زیر اہتمام قبا ئلئ ضلع شمالی وزیر ستان میں نئے اسکولوں کی تعمیر کے علاوہ سکول اساتذہ ،والدین اور بچوں کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے پاک فوج کے افسران نے بنگیدار سکول کے اساتذہ اور طلبہ کے والدین سے ملاقات کی۔ اور انکو پاک فوج کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔