شمالی وزیر ستان: پاک فوج کے زیر اہتمام قائداعظم پبلک سکول میں تقریری مقابلوں کا انعقاد

شمالی وزیر ستان: پاک فوج کے زیر اہتمام قائد اعظم پبلک سکول سر گلی میں تقریری مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں سکول ہذا کے بچوں نےتقاریر، مزاحیہ خاکہ اور مختلف قسم کے ٹیبلو پیش کئے اور شرکاء سے داد وصول کی۔ اس موقع پر مہمان گرامی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ طلبہ نصابی سرگرمیوں میں محنت کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیں، تقریری مقابلوں کا رجحان طالب علموں کی صلاحیت بڑھانے کیلئےکیا گیا ہے،جس سے نا صرف طالب علموں میں خود اعتمادی بلکہ علم میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج قبائلی طلبہ کے مسائل کے حل کیلئے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے جس میں مختلف قسم کے ڈپلومے اور کھیل کود کے مواقع فراہم کرنا بھی شامل ہیں۔ آخر میں مختلف کلاسز کی پوزیشن ہولڈرز طلباء کو ٹرافیاں اور شیلڈز دی گئیں۔