خیبر: اسسٹنٹ کمشنر شکیل احمد کا سول ہسپتال اور ہائیر سیکنڈری سکول جمرود کا دورہ

خیبر:ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (جمرود) شکیل احمد کا سول ہسپتال جمرود اور شہید عبدالاعظم ہائیر سیکنڈری سکول جمرود کا دورہ،اسسٹنٹ کمشنر شکیل احمد نے ہسپتال اور سکول میں کرونا ویکسینیشن ، سکول اور ہسپتال میں تعینات عملے کا حاضری ریکارڈ، ادویات کی فراہمی، سکول میں کلاس رومز اور دیگر بنیادی ضروریات کا جائزہ لیا۔سول ہسپتال میں علاج کے غرض سے آنے والے مریضوں سے بھی ملے اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔محکمہ صحت حکام کو ہدایات جاری کی گئی کہ ہسپتال میں علاج کے غرض سے آنیوالے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاو کے ویکسین ضرور لگوائیں۔