شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، بھاری اسلحہ برآمد

شمالی وزیر ستان:شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، بھاری اسلحہ برآمد،میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی کے قریب مدی خیل میں آپریشن کیا ہے،رپورٹ کے مطابق ماڑی خیل میں آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا،سرچ آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ، ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے ہتھیاروں اور گولہ بارود میں سب مشین گنز، لائٹ مشین گنز شامل ہیں ،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملنے والے ہتھیاروں میں راکٹ پروپلڈ گرنیڈ، سیکڑوں راکٹ، دستی بم اور گولیاں شامل ہیں۔