قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان وانا میں خصوصی افراد کا دھرنا کامیاب مذاکرات کے بعد ختم

جنوبی وزیر ستان:قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان وانا میں خصوصی افراد کا دھرنا،دھرنا وانا سکاؤٹس کیمپ کی اہم شاہراہ پر دیا گیا تھا،خصوصی افراد نے اپنے مطالبات منوانے کیلئے یہ دھرنادیاتھا،جو کہ دو گھنٹے تک جاری رہنے کے بعد ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ڈاکٹر صادق علی نے ڈپٹی کمشنر جنو بی وزیرستان امجد معراج کی ہدایت کے مطابق کامیاب مذاکرات کے بعد دھر نا ختم کردیاگیا،خصوصی افراد کے یونین کے صدر ولی وزیر کا کہنا تھا،کہ ہمارے مطالبات میں سے خصوصی افراد کیلئے بیت المال سے وظیفہ،محکمہ تعلیم اور صحت میں ان کے مختص کوٹہ کو عملی جامہ پہنانا۔اس موقع ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ڈاکٹر صادق علی نے کہاکہ ہمیں اسپیشل افراد کا خصوصی خیال رکھنا ہوگا،ان کے کئی مطالبات ہم نے آگے کاروائی کیلئے بھیج دئے ہیں،جبکہ مزید ان کیلئے جو ہم سے ہوسکا،ان کیلئے کریں گے،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ خصوصی افراد کے چند مطالبات تھے،جن کے حل کیلئے اقدامات اٹھانے کی ان کو یقین دہائی کرائی گئی ہے،جس کے بعد انہوں نے دھرنا ختم کردیا ہے۔