شمالی وزیر ستان: ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس کا انعقاد

شمالی وزیر ستان:ڈپٹی کمشنر شمالی وزیر ستان شاہد علی خان کی زیر صدارت بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شمالی وزیرستان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، ریٹرنگ آفسروں اور اسسٹنٹ ریٹرنگ آفسروں نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء کو ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر نے تفصیلی بریفینگ دی اور صاٖف و شفاف الیکشن کرانے میں بھر پور کردار ادا پر زور دیا۔ انہوں نے تمام ریٹرنگ آفسروں اور اسسٹنٹ ریٹرنگ آفسروں کو متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں کے دورے اور تمام تر انتضامات بروقت مکمل کرنے پر زور دیا۔ اس کے علاوہ تمام پولنگ عملے کے غیر جانبردار رہنے پر زور دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ الیکشن سیل قائم کیا جو تمام تر امور میں معاونت فراہم کریگا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر جناب محمد آصف نے تمام ریٹرنگ آفسروں اور اسسٹنٹ ریٹرنگ آفسروں کو ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر نے کہا کہ الیکشن کمشنر آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کو من و عن سے یقینی بنایا جائے گا اس ضمن میں ضلعی مانیٹرینگ آفسران اپنی کاروائیاں کریں گے، امیدوار انتخابی مہم و دیگر کے دوران نہ صرف جاری کردہ ضابطہ اخلاق کو یقینی بنائیں بلکہ ضلع بھر میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ، پولیس، الیکشن کمیشن اور دیگر قانون نافظ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔