کرم:اسسٹنٹ کمشنر عامر نواز کا بی ایچ یو کڑمان کا دورہ ،سٹاف کی حاضری چیک کی

کرم:ڈپٹی کمشنر کرم واصل خٹک کے ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر اپر کرم عامر نواز نے بی ایچ یو کڑمان کا دورہ کیا۔ جہاں اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم نے بی ایچ یو کڑمان میں سٹاف کی حاضری اور کاکردگی چیک کی۔ اور متعلقہ محکمہ صحت کے عملہ کو عوام کیساتھ اچھا رویہ اور انہیں بہتر ین ​سہولیات دینے کی ہدایات جاری کئے۔اس موقع پر ایمونائزیشن آفیسر شیرافگن بھی ایڈیشنل اسسٹنٹ کے ہمراہ تھے۔اسسٹنٹ کمشنر عامر نواز نے کہا کہ ضلع میں محکمہ صحت کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ عوام کو مزید علاج معالجہ کی جدید سہولتیں انکی دہلیزپر میسر ہو ۔