خیبر: حلقے کے عوام کو صاف پانی کی سہولت ان کی دہلیز پر فراہم کرنا اولین تر جیح ہے،بلاول آفریدی

پشاور(عبداللہ شاہ بغدادی) رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر الحاج بلاول آفریدی نے کہا ہے کہ حلقہ پی کے 106 کے لوگوں کو صاف پانی کی سہولت ان کی دہلیز پر فراہم کرنا اولین تر جیح ہے ، بلا امتیاز لوگوں تک صاف پانی پہنچانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ ​محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وساطت سے ایکسلی ریٹڈ ایمپلی منٹیشن پروگرام کے تحت منظور شدہ ہوسے خلہ سولر بیسڈ ٹیوب ویل اور سورکمر ازغو میلہ سولر بیسڈ ٹیوب ویل پر پائپ لائن کیلئے ٹھیکیدار کو لے آوٹ دیا گیا جس پر کام شروع ہو چکا ہے۔