خیبر: بہترین کارکردگی پر پولیس افسران اوراہلکاروں میں انعامات تقسیم

خیبر:ضلع خیبر جمرود گزشتہ رات میدانک پہاڑی پر بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے پہاڑی پر پھنسے ہوئے 11 بچوں کو بحفاظت اپنے گھروں کو پہنچانے پر ڈی پی او خیبر محمد عمران نے پولیس حکام کو نقد انعامات کے ساتھ توصیفی سرٹیفکیٹس سے نواز دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ضلع خیبر کے علاقہ جمرود کی پہاڑی علاقہ میدانک میں خراب موسم کی وجہ سے راستہ بھٹک کر 11 بچے گم ہوگئے تھے جس کی تلاش میں خیبر پولیس کے دو دلیر پولیس اہلکار ایس ایچ او علی مسجد امجد شینواری اور ایڈیشنل ایس ایچ او گل ولی آفریدی اور انکی ٹیم نے ریسکیو حکام کے ساتھ مل کر شدید سردی اور خراب موسم کی پرواہ کئے بغیر انتک محنت کی بدولت بچوں کو ڈھونڈ نکالا اور بحفاظت اپنے گھروں تک پہنچایا۔جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمران نے انہیں توصیفی سرٹیفکیٹس سے نوازا جبکہ بی ڈی یو خیبر کے انچارج محمد شعیب آفریدی کو بھی بہترین کارکردگی پر نقد انعام اور سرٹیفکیٹ سے نوازا اس موقع پر ڈی پی او خیبر نے کہا کہ خیبر پولیس نے ہر مشکل وقت میں اپنی فرض منصبی ایمانداری کے ساتھ اداکی ہیں خیبرپختونخوا پولیس کے ویژن کے مطابق خدمت خلق کے جذبے کو زندہ رکھنے کی بھرپور کوشش کی ہیں محکمہ کے وقار میں اضافہ کرنے والے اہلکار ہمارے ہیرو ہے انکی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جائی گی۔