جنوبی وزیر ستان: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا کی زیر صدارت کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس

جنوبی وزیر ستان:ڈپٹی کمشنر امجد معراج کی ہدایت کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ڈاکٹر صادق علی نے وانا کا کورونا جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ڈی ایس پی وانا، ای سی سی فوکل پرسن، این اسٹاپ آفیسر، ڈیٹا انٹری آپریٹر، شولم اور کیٹیگری ڈی تو ئی خولہ کے نمائندگان اور وانا کے ای سی سی ویکسی نیٹرز کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کی۔ کووڈ ویکسینیشن مہم کو تیز کرنے کے لیے سخت ہدایات جاری کی گئیں۔مزید یہ کہ ڈاکٹر صادق علی نے مذہبی رہنماؤں اور علمائے کرام کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی تاکہ ان کے خطبہ اور مساجد میں عوام کو آگاہ کیا جا سکے۔