باجوڑ: ڈی پی اوعبدالصمد خان کا پولیس لائنز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

باجوڑ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ عبدالصمد خان کا پولیس لائنز کا دورہ ،افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈی پی او نے محرر دفتر، کوت ،وردی گودام،متفرق سٹور ،ایم ٹی سیکشن ،کینٹین و میس ہال کا دورہ کیا ۔انہوں نے پولیس لائنز میں انتظامات کا جائزہ لیا اور تمام دفاتر کی انسپیکشن کی ۔ڈی پی او نے پولیس لائنز وزٹ کے دوران پولیس لائنز میں صفائی کی صورتحال اور پولیس افسران و جوانوں کی رہائش گاہوں میں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ڈی پی او نے کہا کہ پرانے باتھ رومز کے جگہوں پر نئے واش رومز تعمیر کیے جائیں گے۔ انہوں نے جوانوں کو اپنے گردونواح کو صاف رکھنے کے احکامات جاری کیے اور کہا کہ ہر ہفتے متعلقہ جگہوں کی انسپکشن کی جائیگی۔