اورکزئی: ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو بابر میلہ میں قائم کورونا ویکسینیشن کاؤنٹرز کا دورہ

اورکزئی: ڈپٹی کمشنر اورکزئی نےڈی ایچ کیو بابر میلہ میں قائم کوویڈ 19 ویکسینیشن سینٹر کا معائنہ کیا اور ٹیموں کو بہتری لانے کی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر اورکزئی نے شہریوں سے اپیل کرتے ہو ئے کہا کہ عوام اپنی زندگی کو بچانے کیلئے کوروناویکسینیشن کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے خاندانوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے ویکسینیشن کیلئے کردار اداکریں ، عوام کی جان و مال کی حفاظت انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں قائم کورونا ویکسی نیشن مراکز جاکر ویکسی نیشن کروائیں اور اپنی زندگی کو محفوظ بنائیں ۔