قبا ئلی ضلع خیبر کے 300 یتیم و غریب بچوں میں ونٹر پیکج تقسیم

خیبر:رنڑا ویلفئیر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ونٹر پیکج علاقے کے یتیم اور غریب بچوں میں تقسیم کیا گیا اس حوالے سے پہلی تقریب کے موقع پر اختر شیر سکول خیبر شیخوال میں 140 یتیم بچوں اور بچیوں میں ونٹر پیکیج تقسیم کیا گیا جوکہ دوسری تقریب گورنمنٹ ہائی سکول زین تاڑہ ولی خیل میں منعقد ہوئی جہاں 160 پیکجز تقسیم کئے گئے اس موقع پر پروگرامات کے مہمان مہمان ضیاءالحق آفریدی تھے جنہوں نے تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے شک یتیموں اور غریبوں کی تعداد علاقے میں کافی زیادہ ہے لیکن وسائل رکھنے والے مخیر اور صاحب حیثیت حضرات کی بھی کوئی کمی نہیں تاہم ضرورت اس بات کی ہے کے علاقے کے امیر اور سرمایہ دار لوگ ملکر اللہ کی رضا کے لئے ان بے سہارا اور یتیم بچوں اور بچیوں کے سروں پر دست شفقت رکھیں،ان کی کفالت اور تربیت کریں اور کل یہی بچے ہمارے معاشرے کے لئے خیر و برکت کا سبب بنیں گے جنرل کونسلر اور جماعت اسلامی کے رہنماء ضیاء الحق آفریدی نے اس موقع پر اپنی طرف سے پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی ان کی طرف سے تعاون کا سلسلہ جاری رہیگا انہوں نے رنڑا ویلفئیر آرگنائزیشن کے منتظمین پر زور دیا کہ وہ اپنے نیٹ ورک کو پھیلائیں اور علاقے کے صاحب حیثیت لوگوں سے ملاقاتیں کرکے ان کو اس کار خیر میں شریک کریں کیونکہ یہ بڑی نیکی کا کام ہے اگر کوئی دوسروں کی خوشی کے لئے اپنا وقت، سرمایہ اور صلاحیت خرچ کریں اور اللہ ایسے ہی نیکو کار لوگوں کی زندگی میں برکت ڈالتا ہے رنڑا ویلفئیر ارگنائزیشن کے چئیرمین انعام اللہ نےبھی خطاب کیا انکی ٹیم میں وقار آحمد، رب نواز،مبین صراف،اسد،ظہور ،انور،عثمان غنی، رحمان،نورالامین اور عمران شامل ہیں۔