کرم:حفاظتی ٹیکہ جات کی معمول کی سرگرمیوں میں بہتری کیلئے ممکن وسائل بروئے کار لایا جارہا ہے، شاہ وزیر

کرم: تمام اضلاع کی طرح کرم میں بھی غیر سرکاری تنظیم ایم ای آر ایف کی ضلع بھر میں حفاظتی ٹیکہ جات کی بہتری کیلئے سرگرمیاں جاری ہیں اس ضمن میں اے سی سنٹرل کرم آفس صدہ میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی ،حفاظتی ٹیکے مختلف معتدی بیماریوں خسرہ، کالی کھانسی، ہیپاٹائٹس،ٹی بی ،خناق وغیرہ سے بچاؤ کا واحد علاج ہے،ان خیالات کا اظہارای پی آئی کوآرڈینیٹر کی ڈاکٹر سجاد اور ڈاکٹر جاوید ڈپٹی ڈی ایچ او سنٹرل لوئر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس تقریب میں علاقائی عمائدین ،علماءکرام،سیاسی و سماجی کارکن، محکمہ تعلیم اور صحافی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔نئے تعینات اے سی سنٹرل کرم شاہ وزیر نے اپنے خطاب میں مشران پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی صحت کا بلا مشروط خیال رکھیں اور اپنے مطالبات کو ویکسنشن سے نہ جوڑیں اور اس قومی فریضہ میں ساتھ دیں،انہوں نے کہا ہے کہ ہم ضلع بھر سے بیماریوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں بلکہ حفاظتی ٹیکہ جاتی کی معمول کی سرگرمیوں میں بہتری کیلئے بھی ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔ معاون اداروں کی تعاون سے بہت جلداس سلسلے میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ ​MERFکے نمائندہ مدثرحسین نے تقریب کے شرکاء کو ایک جامع اور تفصیلی پریزینٹیشن دی جس میں حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت اور MERF کی کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی