امارت اسلامی لڑکیوں کی تعلیم کیلئے پرعزم ہے، ترجمان افغان وزارت تعلیم

اسلام آباد:افغانستان کی وزارت تعلیم نے لڑکیوں کے ہائی سکول مارچ میں کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔افغانستان کی نیوز ایجنسی خاما کے مطابق وزارت تعلیم کے ترجمان عزیز احمد نے کہاکہ افغانستان میں لڑکیوں کے ہائی سکول مارچ سےدوبارہ کھلیں گے۔انہوں نے جاری بیان میں کہاکہ طالبان لڑکیوں کی تعلیم کے حامی ہیں اورلڑکیوں کے سکول کھولنے کا فیصلے کا تعلق کسی بھی بین الااقوامی دباو سے نہیں ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ لڑکیوں کے سکول بند کرنے کی وجہ یہ تھی کہ طالبان لڑکیوں کے لئے تعلیمی حوالے سے ایک مضبوط نظام تشکیل دے رہی تھے اور طالبان حکومت لڑکیوں کی تعلیم کے لئے پر عزم اور پر امید ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے خواتین اساتذہ کی تنخواہیں ادا کی ہیں، لڑکیوں کیلئے مزید خواتین اساتذہ بھرتی کریں گے اور خواتین اساتذہ نہ ہونےکی صورت میں صرف عمر رسیدہ مرد اساتذہ لڑکیوں کو تعلیم دیں گے۔واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے چھٹی جماعت تک لڑکیوں کو تعلیم دی جارہی ہے۔