مہمند:عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ساجد خان مہمند

پشاور(عبداللہ شاہ بغدادی)چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی سفران ایم این اے ساجد خان مہمند کی فنڈ سے تحصیل صافی ​ساگی گاؤں تنگی میں ٹیوب ویل سے علاقے کے پانی کا مسلہ حل ہوگیا۔ علاقے میں پانی کی شدید قلت کی وجہ سے عوام پریشان حال تھے ۔ پانی کی فراہمی کو یقینی بنا کر عوام کے مسائل کو حل کرنا احسن اقدام ہے ،مقامی لوگوں کا ایم این اے ساجد مہمند کوخراج تحسین ۔پانی کی فراہمی کے حوالے سے ساجد مہمند کا کردار قابل ستائش اور مبارکباد کا مستحق ہے۔ انہوں نے ساگی گاؤں کے پانی کے مسئلہ کو حل کرکے ایک نئی مثال قائم کی۔رکن قومی اسمبلی ساجد خان مہمند نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کریں گے ،قبا ئلی ضلع مہمند میں صحت اور تعلیم کی سہولتوں کو مزید بہتر بنایا جائے گا-قبا ئلی ضلع مہمند کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اولین تر جیح ہے –