اورکزئی میں بر فباری، ضلعی انتظامیہ مواصلاتی روابط بحال کرنے کیلئے کوشاں

اورکزئی: ضلعی انتظامیہ مواصلاتی رابطہ بحال کرنے کے کام پر دن رات کوشاں، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اے سی اپر اورکزئی عدنان احمد خان، اے اے سی اپر سید ارسلان، اےاےسی لوئر اورکزئی امتیاز علی شاہ اور اےاےسی ریونیو اسفندیارخالد نے اپر اور لوئر اورکزئی میں سڑکوں سے برف صاف کرنے اور آمدورفت کیلئے راستوں کو کھولنے کا آپریشن کیا، سمانہ تا غلجو روڈ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے۔،لوئر اورکزئی کے علاقے تڑنگی اور جبر ٹاپ کی سڑک صاف/ کھولنے کیلئے اےاےسی لوئر امتیاز علی شاہ اور اےاےسی ریونیو اسفندیارخالد کی زیر نگرانی علی الصبح آپریشن شروع کیا گیا۔ جسمیں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور ریسکیو 1122 کے بھاری مشینری کے ذریعے مذکورہ سڑکوں کی صفائی کاکام مکمل کیا گیا۔ترنگی سے چیری تک تمام راستے برف سے صاف اور آمدورفت کیلئے کھول دیئے گئے ہیں۔