شمالی وزیرستان: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہد اقبال کارزمک بازارکا دورہ، کورونا ایس او پیز کا جائزہ لیا

شمالی وزیرستان:ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رزمک شاہد اقبال خٹک نے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور لازمی ویکسینیشن نفاذ کے سلسلے میں رزمک بازار ، پبلک ٹرانسپورٹ، مساجد اوررزمک اڈے کا دورہ کیا۔ ایس او پیز کا جائزہ لے کر دوکانداروں، ٹرانسپورٹرز اور پبلک کا ویکسینیش کارڈز چیک کیے۔ ویکسین نہ کرنے والوں کو ویکسینیشن کے لئے رزمک ہسپتال بھجوایا گیا۔