خیبر: ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کارروائیاں جاری

خیبر :ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (باڑہ) نیک محمد بنگش کی زیرنگرانی نائب تحصیلدار آصف علی شاہ کا باڑہ کے علاقے مداخیل اکاخیل کا دورہ،تحصیلدار نے بارش سے بارش سے متاثرہ مکان کا جائزہ لیا اور مکینوں کیساتھ ملاقات کی۔حالیہ بارشوں کے باعث مداخیل کے جمیل خان کے گھر میں چھت گرنے کے باعث 09 افراد زخمی ہوگئے تھے جنہیں طبی امداد کے لئے ڈوگرہ ہسپتال منتقل کردیا گیا جس میں 06 افراد کو طبی امداد کے بعد واپس بھیج دیا گیا ہے جبکہ 03 افراد کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔ نائب تحصیلدار باڑہ نے متاثرہ خاندان کو ٹینٹ اور کمبل سمیت دیگر اشیاء فراہم کردئیے ہیں.