قبا ئلی ضلع خیبر میں 12 کلو بارودی مواد کو ناکارہ بنادیاگیا

خیبر:بی ڈی یو خیبر نے ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقہ تیرا پیندی چینا میں کولر میں 12 کلوگرام بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقہ پیندی چینا میں دوران کدائی برآمد ہونے والے کولر میں فیٹ 12 کلوگرام بارودی مواد کو بی ڈی یو خیبر کی ٹیم نے محمد شعیب کے سربراہی میں کامیابی سے ناکارہ بنادیا۔ڈی پی او خیبرنےپچھلے دنوں سے کامیاب کارروائیاں کرنے پر بی ڈی یو خیبر ٹیم کو شاباش دی انہوں نے کہا کہ بی ڈی یو خیبر نے کم وسائل اور قلیل مدت میں بہترین کارکردگی دیکھائی ہیں جو کہ ایک بہترین فورس کی نشانی ہے۔