شمالی وزیر ستان: پاک فوج نے برف میں پھنسی سیاحوں کی 25 گاڑیوں کو ریسکیو کر لیا

شمالی وزیر ستان: پاک فوج نے برف میں پھنسی سیاحوں کی 25 گاڑیوں کو ریسکیو کر لیا ہے اور برف باری میں پھنسے تمام سیاحوں کو محفوظ مقامات پر بھیج دیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق قبا ئلی ضلع شمالی وزیر ستان کے علاقہ رزمک میں سڑک پر 25 گاڑیاں پھنسی ہوئی تھی جن میں مرد، خواتین اور بچے موجود تھے ،اطلاع پر پاک فوج نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے تمام گاڑیوں اور سیا حوں کو باحفاظت ریسکو کردیا ۔ قبائلی عمائدین نے پاک فوج کے اس اقدام کو سہراتے ہوئے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ برف باری شروع ہونے کی صورت میں آگے جانے کی کوشش نہ کریں ۔پہاڑی علاقہ اور آبادی نہ ہونے اور برف باری و سخت سردی کی وجہ سے ان کی جانیں چلی جاسکتی ہیں۔