شمالی وزیر ستان:مساجد کو بجلی کی فراہمی کیلئے سولرائزیشن منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائیگا، محمد اقبال وزیر

شمالی وزیر ستان:صوبائی وزیر محمد اقبال وزیر کی کوششوں سے شمالی وزیرستان بدل رہا ہے،صوبائی وزیر محمد اقبال وزیر کی خصوصی ہدایت پر شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں مساجد کی سولرائزیشن کے لئے باقاعدہ سروے شروع کیاگیا ہے، محمد اقبال وزیر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کی ہر ایک مسجد میں سولر سسٹم لایا جائے گا یہ وقت کسی پر تنقید کرنے کا نہیں بلکہ عوام کی خدمت اور اتفاق و اتحاد کرنے کا ہے،ہم صرف وعدے نہیں کرتے بلکہ عملی کام کرتے ہیں،میرا منشور ہے کے عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنا ہے،دینی مدارس اور تعلیمی اداروں میں بھی سولر سسٹم لگائے جائیں گے،جن مساجد کو سولر سسٹم منظور کروایا ہے ان مساجد میں عنقریب سولر سسٹم پر کام شروع ہو جائے گا،