اورکزئی: آٹے کی قیمت اور معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر گلاب گل

اورکزئی:ڈپٹی کمشنر اورکزئی محمد آصف رحیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر گلاب گل نے عملہ کے ہمراہ نیو اورکزئی فلورملز کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر فلور ملز میں آٹے کی بوری کا وزن ، سٹاک رجسٹرڈ ٫سرکاری رعایتی آٹے کی ترسیل کے لئے نامزد ڈیلرز کی فہرستوں اورگودام کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ سرکار کی جانب سے گندم کوٹہ کے مطابق رعایتی آٹے کی ترسیل اور ریٹ کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر گلاب گل نے ملز انتظامیہ کو ہدایات جاری کی کہ ضلع اورکزئی کے عوام کے لئے آٹا کے معیار کو مزید بہتر بناکر بروقت فراہمی یقینی بنائیں انہوں نے متنبہ کیا کہ سرکاری آٹے کی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔