مہمند پولیس نےعدلیہ کے زیر نگرانی بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ تلف کردیا

مہمند:مہمند پولیس نے ایک کاروائی کے دوران پکڑے گئے دہشت گردی میں استعمال ہونے والے بارودی مواد عدلیہ کی زیر نگرانی تلف کردیئے۔ تلف شدہ بارودی مواد میں خطرناک آر پی جی 7 کی 72 عدد گولے اور ڈیٹونیٹر کے 64 عدد پٹاخے شامل تھے۔ ان بارودی مواد کی پولیس مال خانہ میں موجودگی انتہائی خطرناک تھی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع مہمند کے پاک افغان بارڈر پر واقع علاقہ بائیزئ میں 18/06/2021 کو مہمند پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران مجرم حبیب اللہ ولد سندان خان کے گھر سے خطرناک آر پی جی 7 کے 72 عدد گولے اور ڈیٹونیٹر کے 64 عدد پٹاخے بر آمد کئے تھے۔ پولیس کے جانب سے ملزم کے خلاف دفعہ دہشتگردی (7ATA) درج کیا گیا تھا۔ اس دفعہ کے تحت مجرم کو عدالت سے انسداد دہشت گردی کی سزا سنائی گئی تھی۔مہمند پولیس ذرائع کے مطابق ان بارودی مواد کی پولیس مال خانہ میں موجودگی انتہائی خطرناک تھی۔ تاہم ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی کی سربراہی میں جوڈیشنل مجسٹریٹ ضیاءالحسن، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر خالد خان اور پولیس کی بھاری نفری کی نگرانی میں بر آمد شدہ گولیاں اور ڈیٹونیٹرز پٹاخوں کو ہیڈکوارٹر غلنئ کی قریب اور تھانہ پنڈیالی کی حدود سنسان پہاڑوں میں بم ڈسپوزیبل سکواڈ نے تلف کردئے۔اس موقع پر مہمند میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔جوڈیشنل مجسٹریٹ ضیاء الحسن کا کہنا تھا کہ اس کیس کا مقدمہ اسکی عدالت میں زیر سماعت تھا۔ جبکہ وہ خود بھی اس کیس میں دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے تھے اور آخر تک وہ خود اس کیس کی نگرانی کررہے تھے۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر خالد خان کا کہنا تھا کہ ڈی پی او مہمند کی خصوصی ہدایت پر جرائم کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس بارودی مواد کی موجودگی پولیس لائن غلنئ کے مال خانے میں خطرناک ثابت ہوسکتی تھی۔ جوکہ عدالت نے بھی اسکو تلف کرنے کا حکم دیا تھا۔ اسلئے پولیس اور عدلیہ کی مشترکہ حکم پر آج اس خطرناک باوردی مواد کو تلف کردیا گیا ہے اور ضلع مہمند میں جرائم کے خاتمے کیلئے اس قسم کی کاروائیاں جاری رہیگی۔