کرم:ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آفاق وزیرکا سٹیزن پورٹل شکایات ​پرفوری کارروائی کاحکم

کرم:ڈپٹی کمشنر ضلع کرم ڈاکٹر آفاق وزیر نے ڈسٹرکٹ بھر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام ہیڈز آف لائن ڈیپارٹمنٹس سے پاکستان سیٹیزن پورٹل ہر آنے والے شکایات کے بارے میٹنگ انعقاد کیا۔ میٹنگ میں پاکستان سٹیزن پورٹل آنے والے شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کرم نے محکمہ ایگریشن اور محکمہ ایگریکلچرل کے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر کارکردگی کو بہت سراہا اور انہیں داد دی۔ اورآئندہ کیلیے بھی اچھی کارکردگی کرنے توقع کی۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کرم نے ڈسٹرکٹ آفیسر HCC کرم، ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر وائلڈ لائف کرم اور اے ڈی منرل سے میٹنگ میں شرکت نہ کرنے پر Explanation کال کرنے کے احکامات صادر کئے۔ مزید برآں ڈپٹی کمشنر نےآل ہیڈز آف لائن ڈیپارٹمنٹس کو سیٹیزن پورٹل پر آنے والے شکایات کے بروقت ازالہ کرنے کے بارے ہدایات جاری کئے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سیٹیزن پورٹل پر آنے والے شکایات جس محکمہ سے تعلق رکھتا ہو۔ اس کا فوری جواب تیار کرکے سیٹیزن پورٹل کےذریعے بھیجیں۔اور عوام الناس کیساتھ خندا پیشانی سے پیش آئیں اور انکے مسئلے مسائل خندا پیشانی سے حل کریں۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیت جملہ اسسٹنٹ و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام محکمہ جات کے ہیڈزو ریسکیو 1122کے آفسران نے شرکت کی۔