خیبر: عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، بلاول آفریدی

پشاور(عبداللہ شاہ بغدادی)ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر الحاج بلاول آفریدی نے باز گھڑہ کمرخیل میں سولر بیسڈ ٹیوب ویل کا افتتاح کیا۔ایکسلی ریٹڈ ایمپلی منٹیشن پروگرام 2019-20 میں باڑہ کمرخیل کے لئے منظور کردہ اسکیم کو مکمل کر لیا گیا جس سے تقریباً سو سے زائد گھرانے مستفید ہونگے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے بلاول آفریدی نے کہا ہے کہ پی کے 106 خیبر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا رکھا ہے، جس سے عام آدمی کی زندگی میں خاطرخواہ فائدہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانا ہماری ترجیحات ہیں،انہوں نے واضح کیا کہ عوامی منصوبے جتنی بھی مہنگی ہوں، اس کو مکمل کرنے کے لئے تمام تروسائل بروئے کار لائے گی اس لئے کہ عوام نے ہم پر اعتماد اسی لئے کیا ہے کہ ان کی محرومیوں کا ازالہ کیا جا سکے۔