خیبر:بارش و برفباری سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات کئے جائیں،ڈپٹی کمشنر منصور ارشد

خیبر:ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کی زیر صدارت ممکنہ بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور ولی خان،اسسٹنٹ کمشنر (باڑہ) نیک محمد بنگش،اسسٹنٹ کمشنر (لنڈیکوتل) اکبر افتخار احمد،ایمرجنسی افیسر ریسکیو 1122 ملک اشفاق، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس نواز خان،تحصیل میونسپل افسران ،محکمہ ایریگیشن، سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر محکمہ جات کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں برفباری کے باعث مین شاہراہوں کی بحالی اور متاثرہ علاقوں میں محکمہ جات کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کی دستیابی و ترسیل کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا.ڈپٹی کمشنر منصور ارشد نے تمام محکمہ جات کو ہدایات دی ہے کہ قدرتی آفات اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمہ جات اپنا عملہ اور مشینری کے جلد حصول کو یقینی بنائے تاکہ برفباری کے بعد سڑکوں کی بروقت صفائی کو ممکن بناتے ہوئے شاہراہوں کو بحال کیا جا سکے اور علاقہ مکینوں کو جلد ریسکیو کیا جاسکیں۔ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی خصوصی کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس سے بروقت متعلقہ محکمہ کے زریعے ریلیف کارروائیوں کی مکمل مانیٹرنگ ہوگی۔