قبا ئلی ضلع کرم میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن

کرم:مفاد عامہ کے خاطر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم محمد عامر خان نے ڈرگ انسپکٹر عابد کےہمراہ پاراچنار بازار میں مختلف میڈیکل سٹورز،فارمیسی سٹورز وغیرہ کا معائنہ کیا معائنے کے دوران انہوں نے میڈیکل سٹورز مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ میڈیکل سٹورز میں غیر قانونی اور زائد المعیاد ادویات رکھنے سے اجتناب کریں۔اور سرکاری مروجہ اصولوں کے مطابق میڈیکل سٹوروں میں ادویات فروخت کیا کریں خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ علاوہ ازیں کئی میڈیکل سٹورز سے غیر قانونی ادویات قبضے میں لیکر ضبط کرلئے گئے۔