باجوڑ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زمین خان ​کی زیر صدارت کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے ایوننگ ریویو اجلاس

باجوڑ:ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زمین خان مہمند کی زیر صدارت کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے ایوننگ ریویواجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل کمال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر رحمان، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن اور دیگر متعلقہ، زمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع باجوڑ میں جاری انسداد کورونا ویکسینیشن کی کارکردگی اور اہداف کی تکمیل کا جائزہ لیا گیا،