باجوڑ: تمام اضلاع کی یکساں تعمیر و ترقی، تحصیل برنگ میں چار سڑکوں کا افتتاح

باجوڑ:ضلع باجوڑ کے تحصیل برنگ میں رکن قومی اسمبلی گل داد خان اور ایم پی اے و چیئرمین ڈیڈک اجمل خان نے چار سڑکوں کے تعمیراتی کام کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ان سڑکوں میں پانچ کلومیٹر کمال درہ کی سڑک ، تین کلومیٹر سرلڑہ روڈ ، تین کلومیٹر نظر مینہ روڈ ، اور 2 کلومیٹر کوہی روڈ شامل ہیں۔ افتتاح کے بعد ایم پی اے اجمل خان نے کہا کہ ان 13 کلومیٹر سڑکوں پر 39 کروڑ روپے لاگت آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ آج برنگ کے ترقی کا دن ہے اور ہر چیز میں میرٹ کے قائل ہے ، برنگ کے ترقی کا آغاز کمال درہ سے کیا ہے۔ اپنے خطاب میں رکن قومی اسمبلی گل داد خان نے کہا کہ برنگ قوم نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتریں گے اور تمام وعدے پورے کرینگے۔ ایم این اے گل داد خان نے کہا کہ کچھ وجوہات کی بناء پر ہمارے ترقیاتی سکیموں میں تاخیر ہوا لیکن اب تمام علاقوں میں یکساں ترقیاتی کام ہونگے جن میں ماندل ، برترس ، ارنگ ، غرشموزئی، کمانگرہ ، چارمنگ ، خار تحصیل وغیرہ شامل ہیں۔ ان تمام علاقوں میں ترقیاتی کام ہونگے۔ اپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی کاموں کا آغاز برنگ سے کیا ہے اور انشاء اللہ الیکشن کے دوران عوام سے جو وعدے کی ہیں اس کو پورا کرینگے۔ ایم این اے گل داد خان اور ایم پی اے اجمل خان نے کہا کہ یہ عوام کی محنت کا صلہ ہے اور آج ہم عوام کے محنت کا جواب ترقیاتی کاموں کی صورت میں دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مزید ترقیاتی کاموں کا افتتاح بھی جلد ہوگا۔