خیبر: افغان عوام کی انسانی ہمدردی کی بناء پر امداد جاری رہے گی،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل

ضلع خیبر طورخم بارڈر پر گزشتہ روز سعودی عرب کے کنگ سلمان ہیومنٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کی جانب سے افغانی حکام کو 20ٹرک امدادی سامان حوالے کیا گیا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل اشرف الدین نے امدادی سامان کا قافلہ طورخم زیرو پوائنٹ پر افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا، اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل اشرف الدین کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان افغان عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا ہے اسکے علاوہ کنگ سلمان الخدمت فاؤنڈیشن اور دیگر ادارے بھی مدد کر رہے ہیں جو خوش آئند ہے افغان حکام نے کنگ سلمان ایڈ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان اور دیگر اداروں کی مدد قابل تحسین ہے پاکستان نے ہمیشہ اپنے پڑوسی ہونے کا حق ادا کیا ہے جس پر ہم ان کے مشکور ہیں اور ان کے ساتھ دوستی کا یہ سفر جاری رکھیں گے. یاد رہے کہ وقفے وقفے سے حکومت پاکستان اور دیگر فلاحی اداروں کی جانب سے خدمت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ افغانستان میں سردی کے موسم ہونے کی وجہ سے بیشتر خاندانوں کو خوراک کیساتھ ساتھ ادویات اور گرم کمبل اور بستروں کی بھی اشد ضرورت ہے