ضلع مہمندمیں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، ساجد مہمند

مہمند: ایم این اے ساجد مہمند اور ایم پی اے عائشہ مہمند کی فنڈ سے تحصيل پنڈيالي برھان خیل وی سی 1 میں وی سی چئیرمین صاحب زادہ کی موجودگی مختلف گلیوں کی فرش بندی پر کام کا آغاز کردیا گیا۔ضلع مہمند کے ہر تحصیل میں ترقیاتی منصوبے شروع ہوچکے ہیں اور ترقی کا یہ سفر اسی طرح جاری رہے گا،میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے رکن قومی اسمبلی ساجد خان مہمندنے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی خدمت پر عمل پیراہے اور اسی جذبے کے تحت ضلع مہمند میں صحت، تعلیم ، آبنوشی ، بجلی و سو لرائزیشن و سڑکوں کی تعمیر پر کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے تاکہ ضلع مہمند کی پسماندگی میں کمی لائی جا سکیں ۔ضلع مہمندمیں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور علاقے کی عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات میسر ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف یونین کونسلوں میں اپگریڈیشن ، سڑکوں کی تعمیر ، سو لرائزیشن، گلیوں و نالیوں کی پختگی و فرش بندی سمیت ترقیاتی کام جاری ہیں ۔